حکومت نے ہفتے کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) سے متعلق پالیسی میں ترامیم کو منظوری دے دی ہے تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو 20 فیصد تک لانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔Cabinet Approves up to 20% FDI in IPO Bound LIC
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کے ہوئے اجلاس میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم سے ایل آئی سی میں 20 فیصد تک ایف ڈی آئی کا راستہ کھل جائے گا۔ اس کے بعد براہ راست غیر ملکی سرمایہ آٹومیٹِک روٹ سے یہ سرمایہ کاری کر سکیں گے۔