زبردست مالی بحران کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکی جیٹ ایئرویز اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اندرون ملک پرواز کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
مالی طور سے دیوالیہ اعلان ہوچکی جیٹ ایئرویز کے لئے کامیابی کے ساتھ بولی لگانے والے جالان کال راک کنسورٹیم نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں جیٹ ائر ویز کو بحال کرنے کی تیاری میں ہے۔ پہلے گھریلو سروس شروع کی جائے گی اور اس کے بعد مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو سال سے زیادہ عرصے سے اڑان نہیں بھرنے والی اس ایئر لائن میں موجودہ ایئرآپریٹر سرٹیفیکیٹ کو پھر سے توثیق کا عمل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلاٹ الاٹمنٹ کے لئے متعلقہ حکام اور ائیرپورٹ کوآرڈینیٹرز کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ہی رات کے وقت پارکنگ کی بھی ضرورت ہوگی۔