آپ کے پاس کافی رقم ہے اور آپ سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن کیا آپ کو اس بارے میں الجھن ہوتی ہے کہ کہاں سرمایہ کاری کرنا اچھا ہوگا، تب ایسی صورت حال میں آپ کو ایک مالیاتی ماہر کی مشورہ کی ضرورت ہے، جو آپ کے پیسے کو عقلمندی سے سرمایہ کاری کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ What is Best Scheme for Investment
ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کی آمدنی اچھی ہوتی ہے اور وہ اپنی رقم کو دوگنا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ اس الجھن و پریشانی میں رہتے کہ انہیں اچھا منافع حاصل کرنے کےلیے کہاں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ بھارتی سونا پہننے اور رکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ بھارتی سونے میں اچھی سرمایہ کاری کرنے کے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ہر کوئی اپنی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن محض چند لوگ ہی اپنے اس ہدف تک پہنچ پاتے ہیں۔ جبکہ دوسرے لوگ اس کشمکش میں رہ جاتے ہیں کہ وہ زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے کس قسم کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں؟ کیا ان اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنا اچھا ہوسکتا ہے جن میں نقصان ہونے کے امکان ہوتے ہیں؟ ایسے کئی طرح کے سوالوں کے جواب کے لیے مالیاتی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ آئیے ہم بھی جانتے ہیں کہ ماہرین کیا کہتے ہیں۔
ارون کا سوال ہے کہ ' وہ ماہانہ 10 ہزار روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگر کم از کم سالانہ منافع 14 فیصد سے زیادہ ہو تو کن اسکیموں کا انتخاب کیا جانا چاہیے؟ مجھے کب تک سرمایہ کاری کرنا چاہیے؟
مالیاتی ماہر تما بلراج مشورہ دیتی ہیں کہ ' زیادہ منافع صرف ان سرمایہ کاری سے ممکن ہے جن میں رسک ہوتا ہے۔ یہ جاننا اہم ہے کہ آپ کتنا نقصان برداشت کرسکتے ہیں۔ ایکویٹی پر مبنی سرمایہ کاری کرنے سے بعض صورتوں میں منافع 14 فیصد سے زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم، یہ تب ہی ممکن ہے جب سرمایہ کاری کم از کم 7-10 سال تک کی جائے۔ وہیں اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ کم وقت کے لیے کی گئی سرمایہ کاری میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا ہے۔اگر آپ وقتاً فوقتاً سرمایہ کاری کرتے رہتے ہیں تو آپ طویل مدت میں 12 سے 15 فیصد کی واپسی کی توقع کرسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو بہتر رزلٹ دینے والا ایکویٹی میوچل فنڈز کے بارے میں پڑھنا ہوگا۔
سوپنا کا سوال ہے کہ'' وہ اپنی والدہ کے نام پر سینئیر سیٹزن سیوینگ اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے جمع کروانا چاہتی ہیں۔ Senior Citizen Savings Account کیا یہ زیادہ منافع بخش ہوگا؟ یا پھر اس سے بہتر یہ ہوگا کہ وہ ڈیبٹ میوچل فنڈز میں سرمایہ کریں اور ماہانہ ایک مخصوص رقم لیں؟"