تاہم کورونا وائرس کے وبائی امراض بھارت کی جی ڈی پی یعنی شرح نمو کو 6 فیصد سے کم کرکے 2.1 فیصدکر سکتا ہے۔
کورونا وائرس نے عالمی سطح پر معیشت کو متاثر کیا ہے۔ اس می وہ تمام ممالک شامل ہیں جن کی شرح نمو بھارت سےکہیں زیادہ بہتر رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک معاشی بحران کے بھی شکار ہو سکتے ہیں۔ اور یہ رواں برس کے آخر تک ایسا ہوسکتا ہے۔اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "کورونا وائرس کے مہلک مرض کے دوران ہم نے دنیا بھر کے تمام ممالک کے گرتی ہوئی اقتصادی حالت کی تباہ کن تصویر دیکھ لی ہے۔
اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ نے کہا ہے کہ وبا کی دوسری، یا تیسری لہریں ترقی کو مزید ڈوبو دیں گی۔
اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ کی رپورت میں مزید درج ہے کہ "اس صورت حال میں لاک ڈاؤن سے نکلنے کی حکمت عملی دیکھنا بھی مشکل ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ غیر یقینی صورتحال زیادہ رہے گی۔ آخر کار ، کم مالیاتی محصول اور زیادہ عوامی اخراجات کے امتزاج سے بہت سارے ممالک قرضوں کے بحران کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔