آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سمر کانفرنس کی آج سے ابتدا ہوئی۔ کانفرنس کے دوران جاری 'ورلڈ اکنامی لینڈاسکیپ' رپورٹ میں بھارت کی ترقی کی شرح 2019 کے 4.2 فیصد سے کم ہوکر اس سال 1.9 فیصدی پر آجانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے باوجود بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی سب سے بڑی معیشت قائم رہے گی۔ چین کی ترقی کی شرح اس سال 1.2 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق دنیا کی معیشت کی ترقیاتی شرح تین فیصد منفی رہے گی یعنی عالمی معیشت میں تین فیصد کمی دیکھی جائے گی جو سال 09-2008 کے معاشی بحران سے بھی بڑی گراوٹ ہے۔ سال 1930 کی ’عظیم مندی’ کے بعد اتنی بڑی گراوٹ کبھی نہیں دیکھی گئی۔