اردو

urdu

ETV Bharat / business

Mukhtar Abbas Naqvi on Hunar Haat: ہنرہاٹ ملکی دستکاروں کی وراثت کو فروغ دینے کی ایک طاقتور مہم - Hunar haat in puducherry

مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'سودیسی سے خود کفالت' کے عزم کے ساتھ ’ہنر ہاٹ‘ نے ہندوستان کے قدیم فن اور ثقافتی ورثے کو عالمی پہچان دی ہے۔ پڈوچیری میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ بہت کامیاب رہا۔ پڈوچیری اور آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ دستکاروں اور کاریگروں کی دیسی مصنوعات خریدنے آئے تھے۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈرز بھی موصول ہوئے۔' Hunar Haat’ has Ensured Economic Empowerment of Indigenous Artisans

نقوی
نقوی

By

Published : Feb 23, 2022, 9:43 AM IST

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کو کہا کہ 'ہنر ہاٹ' دستکاروں اور کاریگروں کی مقامی وراثت کو فروغ دینے کی ایک طاقتور مہم ہے۔ پڈوچیری کے اولڈ پورٹ گراؤنڈ میں 36ویں ’ہنر ہاٹ‘ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ' ملک بھر کے دستکاروں، کاریگروں، فنکاروں کا مؤثر ’امپلائیمنٹ اینڈ امپاورمنٹ ایکسچینج ‘ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ’ہنر ہاٹ‘ کے ذریعے پچھلے سات سالوں کے دوران تقریباً آٹھ لاکھ دستکاروں، کاریگروں، فنکاروں اور ان سے وابستہ افراد کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگرشامل ہیں۔' Mukhtar Abbas Naqvi on Hunar Haat

نقوی نے کہا کہ ’سودیسی سے خود کفالت‘ کے عزم کے ساتھ ’ہنر ہاٹ‘ نے ہندوستان کے قدیمی فن- ثقافتی ورثے کو عالمی پہچان دی ہے۔ پڈوچیری میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ بہت کامیاب رہا۔ پڈوچیری اور آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ دستکاروں اور کاریگروں کی دیسی مصنوعات خریدنے آئے تھے۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈرز بھی موصول ہوئے ہیں۔

'ہنر ہاٹ' کا افتتاح 12 فروری کو پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی اور مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 'ہنر ہاٹ' کے اختتام کے موقع پر تلنگانہ کے گورنر اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تملائی سندر راجن نے 'ہنر ہاٹ' کا دورہ کیا اور دستکاروں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ پڈوچیری، آسام، بہار، آندھرا پردیش، گجرات، لداخ، پنجاب، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میگھالیہ، دہلی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، منی پور، گوا، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، چندی گڑھ، ہریانہ سمیت 30 سے ​​زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ فنکاروں، کاریگروں، دستکاروں نے حصہ لیا۔ یہ سبھی اپنے ساتھ ہاتھ سے بنی پرتعیش اور نایاب دیسی مصنوعات لائے تھے۔ ساتھ ہی ملک کے مختلف خطوں کے روایتی پکوان نے (پرتعیش کھانے)نے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے باورچی خانہ میں ہندوستان کے ہر خطے کا ذائقہ جمع کر دیا۔

مزید پڑھیں:'ہنرہاٹ میں دیسی کھلونوں کا جلوہ رہے گا'



اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں کویتا کرشنامورتی، ریت مشرا، رانی اندرانی، انکیتا پاٹھک، ہنسیکا ایئر، اپاسنا سنگھ، وپن انیجا، پریا ملک، وشنوپریہ، مہالکشمی ائیر، سری رام ائیر، ویلمروگن جیسے معروف فنکاروں نے مختلف ثقافتی گیت، کنسرٹ کے پروگرام پیش کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details