وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو مالی سال 2020۔21 کے لیے بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ اس سلسلے میں نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ میں حلوہ کی رسم کے ساتھ ہی بجٹ کی تیاری شروع کی گئی۔
حلوے کی روایتی رسم کے ساتھ بجٹ کا عمل شروع - نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ
نئی دہلی: حلوے کی روایتی رسم کے ساتھ پیر کے روز مالی برس 2020۔ 21 کی بجٹ کی تیاری اور دستاویز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
![حلوے کی روایتی رسم کے ساتھ بجٹ کا عمل شروع Halwa Ceremony today at North Block to mark the beginning of printing of Budget2020 documents](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5776485-1103-5776485-1579521443603.jpg)
یاد رہے کہ ہر برس بجٹ کی دستاویزا کی چھپائی سے پہلے حلوہ بنانے کی روایت چلی آرہی ہے۔ حلوہ تیار ہونے کے بعد اسے وزیر خزانہ سمیت دیگر وزراء اور عہدیداروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ عام طور پر حلوہ بنانے کی رسم میں بجٹ کی تیار کرنے والے اہلکار شامل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی عام بجٹ 21-2020 یکم فروری 2020 کو پیش کیا جانا ہے۔ بجٹ کی راز داری کو برقرار رکھنے کے لیے بجٹ کی تیاری میں شامل افسران کو 'بند کمرے میں رکھا گیا ہے'۔ نارتھ بلاک کے اندر قائم بجٹ پریس میں مرکزی بجٹ پیش کیے جانے تک ان افسران کو اسی مقام پر رہنا ہوگا۔ یہ افسران اور عملہ اسی وقت اپنے عزیز واقارب سے مل سکیں گے جب پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ بجٹ پیش کردیں گی۔