نریندر مودی ویسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور(ڈبلیو ڈی ایف سی) کے 306 کلومیٹر طویل نیو ریواڑی۔نیو مدار سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ مدار راجستھان میں اجمیر کے قریب ہے۔
نریندر مودی نے بھارتی ریلوے کے ویسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کی 306 کلومیٹر طویل ریواڑی مدار سیکشن کا افتتاح کیا۔
اس ٹریک پر دنیا کی پہلی بجلی سے چلنے والی ڈیڑھ کلومیٹر لانگ ہال مال گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔
نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تقریب میں اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر ریلوے پیوش گوئل، ہریانہ کے گورنر کے ستیہ دیو نرائن آریہ، وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، ہریانہ کے نائب وزیراعلی دُشینت چوٹالا اور بھارت میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی موجود تھے۔
مودی نے نیو ایٹیلی اور نیو کشن گڑھ اسٹیشنز سے دنیا کی پہلی بجلی سے چلنے والی ڈیڑھ کلومیڑ لمبی لانگ ہال مال گاڑیوں کو ہری جھنڈی دیکھا کر دونوں جانب روانہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فریٹ کوریڈور ملک کے تیز رفتار ترقی کے کوریڈور بنیں گے۔ اس سے ملک میں ترقی کے نئے کلسٹر تیار ہوں گے اور معیشت کے دیگر انجنوں کو بھی رفتار ملے گی نیز روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے جبکہ صنعتوں کو نئی توانائی اور کسانوں کو تقویت ملے گی۔