اردو

urdu

غیر ملکی قرض میں آئی دو ارب ڈالرز کی کمی

By

Published : Jan 30, 2021, 11:38 AM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر اب تک سب سے زیادہ 586.1 ارب ڈالر جبکہ بھارت کے غیر ملکی قرض میں 2 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں اقتصادی جائزہ 21-2020 پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معاشی کساد بازاری کے بعد سے سنہ 2020 میں کووِڈ 19 وبا نے عالمی سطح پر سب سے بدتر کساد بازاری کو جنم دیا ہے لیکن اس کا نامناسب معاشی اثر شروعاتی اندازوں سے کافی کم رہنے کی امید ہے۔ اس معاشی بحران کی وجہ سے عالمی کاروبار میں کافی گراوٹ آئی ہے اور اندازوں سے کافی کم رہنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاشی بحران کی وجہ سے عالمی کاروبار میں کافی گراوٹ آئی اور اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی اور باہری مالیاتی حالات کافی نامناسب ہوئی ہے جس کے سبب مختلف ممالک کی کرنسیز اور موجودہ تجارتی توازن پر الگ الگ اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2020 میں عالمی تجارتی خسارہ میں 9.2 فیصد کی کمی کا امکان ہے۔

اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ برآمد کے مقابلے بھارت کی درآمد میں کمی آنے سے اپریل۔دسمبر 21-2020 میں 57.5 ارب ڈالر کی معمولی تجارت کا نقصان ہوا ہے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں 125.9 ارب ڈالر تھا۔

اپریل دسمبر 21-2020 میں کمرشیل اشیاء کی برآمد 15.7 فیصد کم رہ کر 2000.8 ارب ڈالر تھی جبکہ اپریل۔دسمبر 20-2019 میں یہ 238.3 ارب ڈالر تھی۔ اس کی وجہ پٹرولیم، تیل اور لُبریکینٹس (پی او ایل) کی برآمد ہے جس سے زیر نظر مدت میں برآمد میں پروڈکشن پر منفی اثر پڑ ا ہے جبکہ غیر پی او ایل ایکسپورٹ مثبت ہے اور اس سے سنہ 21-2020 تیسری سہ ماہی میں برآمد کے شعبے میں بہتری ہوئی ہے۔ غیر پی او ایل برآمدات، زرعی اور اس سے متعلق پیداواروں، ڈرگس اور فارماسیوٹیکلس، لوہا اور معدنیات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details