وزارت خزانہ نے سفارش کی ہے کہ 12 پبلک سیکٹر بینکوں کے لیے کلریکل بھرتیوں اور اب سے خالی آسامیوں کے لیے پری اور مین دونوں امتحانات ہندی اور انگریزی سمیت 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جائیں گے۔
حکومت ہند کی وزارت خزانہ کی جانب سے تشکیل کی گئی ایک کیمیٹی کی سفارش کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب سرکاری شعبے کے بینکوں میں کلریکل کیڈر کے امتحانات علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ آئی بی پی ایس کے ذریعہ شروع کیے گئے امتحانات کے موجودہ عمل کو کمیٹی کی سفارشات دستیاب کرانے جانے تک روکا گیا تھا۔
کمیٹی نے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانے اور مقامی اور علاقائی زبانوں کے ذریعے صارفین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جڑنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔