وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز مالی برس 2021-22 کے لیے عوامی شعبے کے بینکوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاح ایجنڈہ ’ایز 4.0‘ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے اصلاح ایجنڈہ ’ایز 3.0‘ کی رپورٹ کا اجرا کیا۔
ایز 4.0 کے چار اہم جزو ہیں جو صارفین کے لیے بینکنگ سروسز کو آسان اور بہتر بنائیں گے۔ ان میں قرض دینے کا اسمارٹ سسٹم، ساتوں دن 24 گھنٹے بینکنگ سروسز کی دستیابی، زرعی کام کے لیے ڈاٹا پر مبنی قرض کا نظام اور فائینینشل ایکو سسٹم کے لیے انضمام شامل ہے۔
قرض دینے کے اسمارٹ سسٹم کے 'ڈائل اے لون' کے تحت صارفین کو گھر بیٹھے قرض لینے کی سہولت ہوگی۔ صارف اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) پر مبنی وقت پر مختلف چینل جیسے کال سینٹر، بینک برانچ، مارکیٹنگ کے افسر کے ذریعے لون کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔ قرض درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے موبائل چیٹنگ کی بھی سہولت گاہک کو دی جائے گی۔