اردو

urdu

ETV Bharat / business

جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

کورونا انفیکشن کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے کاروبار اورمعمول کا آپریشن نہیں ہوا ہے۔ اسی وجہ سے ریٹرن بھرنے کی تاریخ کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور اس پر جی ایس ٹی کونسل کی سفارش کے بعد ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Extension of GST return filing deadline
جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

By

Published : Oct 25, 2020, 6:31 AM IST

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم نے مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی آر 9، جی ایس ٹی آر 9 اے اور جی ایس ٹی آر-9 سی کے تحت جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 کر دی ہے۔

جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم نے ہفتہ کو اس تعلق سے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ بورڈ نے کہا کہ پہلے یہ ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی لیکن کورونا کے سبب پیدا صورتحال کے پیش نظر اب اس تاریخ کو بڑھا کر 31 دسمبر 2020 کیا جارہا ہے۔

بورڈ نے بتایا کہ حکومت کے پاس مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی بھرنے کی تاریخ کو بڑھانے کے تعلق سے متعدد سفارشیں موصول ہورہی تھیں۔ کورونا انفیکشن کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے کاروبار اورمعمول کا آپریشن نہیں ہوا ہے۔ اسی وجہ سے ریٹرن بھرنے کی تاریخ کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور اس پر جی ایس ٹی کونسل کی سفارش کے بعد ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ نے کہا کہ جن کاروباریوں کا ٹرن اوور دوکروڑ روپے سے کم ہے، ان کے لیے جی ایس ٹی آر-9 یا جی ایس ٹی آر -9 اے کے تحت سالانہ ریٹرن فائل کرنا اختیاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details