مالی برس 2020-21 کے لیے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) تقریبا چھ کروڑ پروویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹس کا نگہبان صارفین کو دیوالی تک ان کی جمع رقم پر سود ادا کر سکتی ہے، مرکزی وزارت محنت و روزگار میں اس معاملے سے متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ سود کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ "شاید دیوالی تک سود صارفین کو ان کے اکاؤنٹس میں ادا کر دیا جائے گا۔"
ای پی ایف او نے مالی برس 2020-21 کے لیے ای پی ایف ڈپازٹ پر صارفین کو سالانہ 8.5 فیصد کی شرح سے سود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ابھی تک وزارت خزانہ سے اس کی منظوری نہیں ملی ہے۔ منظوری کے بعد یہ ادائیگی شیئر ہولڈرز کو کی جا سکتی ہے۔