مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج نئی دہلی میں اعلی سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کی میٹنگ ہوئی جس میں جنوب مغربی مانسون 2019 کے دوران سیلاب، تودے، بادل پھٹنے سے متاثر 7 ریاستوں کے لیے اضافی مرکزی امداد پر غور کیا گیا۔
اعلی سطحی کمیٹی نے قومی آفات بندوبست فنڈ (این ڈی آر ایف) سے سات ریاستوں کے لیے 5908.56 کرو ڑ روپے کی مرکزی امداد کو منظوری دی۔ کمیٹی نے آسام کے لیے 616.63 کروڑ ، ہماچل پردیش کے لیے 284.93 کروڑ، کرناٹک کے لیے 1869.85 کروڑ، مدھیہ پردیش کے لیے 1749.73کروڑ روپے، مہاراشٹر کے لیے 956.93 کروڑ ، تریپورہ کے لیے 63.32 کروڑ اور اترپردیش کے لیے 367.17 کروڑ روپے کی امداد منظور کی۔ یہ اضافی امداد جنوب مغربی مانسون 2019 کے دوران سیلاب، تودے، بادل پھٹنے سے ہوئے نقصان کی تلافی کے سلسلہ میں منظور کی گئی۔