معیشت کو رسمی شکل دینے اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے ساتھ کاروباری جذبے کے فروغ کی وجہ سے کورونا وبا کے باوجود رواں مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں دو ہندسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصے میں کل 195880 نئے کاروبار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں زراعت اور مینوفیکچرنگ کا مجموعی حصہ سب سے زیادہ رہا ہے۔ ’ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ‘ کی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وبا اور اس پر سخت لاک ڈاؤن کے باوجود مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ یہ مالی برس 2015-16میں 7.8 فیصد اورمالی برس 2019- 20 میں یہ 10.2 فیصد تھا۔
زراعت کے شعبے سے متعلق کاروبار کے رجسٹریشن میں مالی سال 2020-21 میں 103 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس شعبے میں کل 12368 نئے کاروبار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ تعداد 6107 تھی۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
- مزید پڑھیں:ایمریٹس ایئر لائن کی حیران کن اشتہار