20 آزاد فلاحی تنظیموں کی کنفیڈریشن آکسفام کے مطابق عالمی سطح پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے پچھلے سال 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ملازمتیں گنوا دیں جو مجموعی طور پر 5 فیصد نقصان بنتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مردوں نے 3.9 فیصد نوکریاں گنوائیں۔
آکسفام انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیبریئلا بُچر نے کہا کہ کووڈ-19 کے وبائی مرض کی وجہ سے مرتب ہونے والے معاشی نقصانات کے سبب خواتین بھی بری طرح متاثر ہوئیں جنہیں نوکریوں میں غیرمتناسب نمائندگی، کم اجرت، معمولی فوائد اور نوکریاں محفوظ نہ ہونے جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے اور اس غلطی کو سدھارنے کے بجائے حکومتوں نے خواتین کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور دنیا بھر میں خواتین 800ارب ڈالر تنخواہ کی حامل نوکریاں گنوا بیٹھیں۔