بھارت کی معیشت پانچ ٹریلین امریکی ڈالر ( پچاس کھرب ) کا سفر شروع کرتے ہوئے مالیاتی برس 2019 کے ماہ جولائی میں ایک لاکھ کروڑ کی حد کو پار کر چکی ہے۔
وزارت خزانے کے ذرائع کے مطابق رواں برس اب تک کا اوسطا مجموعہ ₹ 1،04،044 کروڑ ہے ، جس میں مرکزی جی ایس ٹی ریونیو میں 17,912₹ اور ریاستی جی ایس ٹی ریونیو 25,008₹ شمار کیا گیا ہے۔
حکومت ہند کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق جی ایس ٹی ریوینو کی تفصیلات جبکہ سال 19-2018 کا اوسطا 98،114₹ کروڑ تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جولائی 2018 میں ہونے والی آمدنی 96،483 کروڑ تھی-
یہ بھی پڑھیں : جی ایس ٹی کی وصولی میں اضافہ
جولائی 2019 کے دوران ہونے والی آمدنی میں گزشتہ برس جولائی کی آمدنی کے مقابلے میں 5.8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
خانگی کمپنی ڈیلائٹ انڈیا کے پارٹنر ایم ایس مانی نے جاری کردہ ریونیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ایک ٹریلین سے زیادہ ہونے کے باوجود اس مہینے کا جی ایس ٹی ریوینو تشویش کا باعث ہے، کیونکہ یہ بجٹ میں پیش کی گئی تعداد سے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دالوں سے جی ایس ٹی ہٹانے کا مطالبہ