اردو

urdu

ETV Bharat / business

Top-Up Health Insurance Plans: ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پلان کیا ہیں اور یہ کس طرح آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں - ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پلان کے فائدے

ٹاپ اپ اور سوپر ٹاپ ہیلتھ انشورنس ایسے پلانز ہیں، جو ہمیں موجودہ ہیلتھ انشورنش پالیسی کے ساتھ اضافی طبی کوریج فراہم کرتا ہے۔ Top-Up and Super Top-Up health insurance plans یہ ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پلان آپ کی موجودہ ہیلتھ انشورنس پالیسی کی بیمہ شدہ رقم کو بڑھاتا ہے۔ اسے ہم اس وقت استعمال کرسکتے ہیں جب ہم اپنی موجودہ ہیلتھ پالیسی کی کلیم رقم کا زیادہ سے زیاد حصہ استعمال کرچکے ہوتے ہیں۔

ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پلان کیا ہیں اور یہ کس طرح آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں
ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پلان کیا ہیں اور یہ کس طرح آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں

By

Published : Dec 28, 2021, 11:36 AM IST

کہتے ہیں 'صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے' لیکن بیمار پڑنے کے بعد ہی ہمیں اس کا احساس ہوتا ہے جب ہمیں کارپوریٹ اسپتال میں علاج کے لیے لاکھوں روپئے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ ہم میں سے بہت لوگ ایسے ہیں جن کے پاس نہ تو کوئی بچت ہے اور نہ ہی کوئی ہیلتھ انشورنس پالیسی ہے، جو ہمیں بعد میں مصیبت میں مبتلا کردیتی ہے۔ وہیں اگر پہلے سے ہیلتھ انشورنس موجود ہونے کے باوجود ہمیں علاج کے لیے اضافی رقم خرچ کرنی پڑ رہی ہے تو ایسے میں ٹاپ اپ اور سوپر ٹاپ لینا زیادہ آسان اور بہتر طریقہ ہوگا۔ Top-Up and Super Top-Up health insurance plans

وبائی مرض کووڈ اور اب اومیکرون کی دریافت کے بعد ہمیں صحت کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہیلتھ انشورنس پالیسی لینا ضروری ہے۔Health insurance amid Covid and Omicron وہیں پہلے سے موجودہ پالیسی میں تبدیلی لانا بھی ممکن نہیں ہے، اس لیے اضافی تحفظ کے طور پر ٹاپ اپ پالیسیوں کو منتخب کرنا ضروری ہے۔

ٹاپ اپ پالیسیاں مسلسل بڑھتے ہوئے طبی اخراجات کے مالی بوجھ سے بچنے کا ایک طریقہ ہیں۔ یہ موجودہ انشورنس پالیسی کے مکمل ہونے کے بعد ہونے والے اضافی اخراجات کو برداشت کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ زیادہ رقم میں نئی ​​پالیسی خریدنے کے بجائے، موجودہ پالیسی کو کم پریمیم پر اس ٹاپ اپ پالیسی کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔ ایک ہی قیمت پر بیمہ پالیسی لینے سے پریمیم لاگت میں 30 سے ​​40 فیصد تک کمی آئے گی۔

ٹاپ اپ پالیسیاں بنیادی پالیسی کا پورا فائدہ اٹھاتی ہیں اور ایک مخصوص حد سے زیادہ چلتی ہیں۔ مثال کے طور پر فرض کریں کہ آپ 10 لاکھ روپے کی ٹاپ اپ پالیسی لیتے ہیں اور اس کے لیے لازمی چھوٹ 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ لیکن اسپتال میں علاج کے وقت 5 لاکھ سے زیادہ روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں ٹاپ اپ پالیسی آپ کے اس اضافی رقم کا خیال رکھے گی۔

وہیں ایک سوال یہ بھی ہے کہ اگر ہمارے پاس ہیلتھ انشورنش پالیسی نہیں ہے، تو ایسے میں کیا ایک مخصوص رقم کے ساتھ ٹاپ اپ پالیسی لینا ممکن ہے؟ تو یہاں یاد رکھنے والی اہم بات یہ ہے کہ ٹاپ اپ پالیسی لینا ہیلتھ انشورنس کا متبادل نہیں ہے۔

سپر ٹاپ اپ پالیسیاں قدرے مختلف ہیں۔یہ معاوضہ صرف اس صورت میں فراہم کرتے ہیں جب طبی اخراجات سال کی حد سے زیادہ ہوں۔ مثال کے طور پر فرض کریں کہ ایک شخص کے پاس 5 لاکھ روپے کی بنیادی پالیسی ہے اور آپ کو اسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے۔ علاج کے دوران آپ نے ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں اور اس کے بعد 4 لاکھ روپئے خرچ ہوئے۔ جیسا کہ یہ رقم ایک سال میں 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ایسی صورت حال میں سپر ٹاپ اپ پالیسی 1 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرتی ہے۔

ہیلتھ انشورنس ٹاپ اپ پالیسی

ٹاپ اپ پالیسی یا سپر ٹاپ اپ پالیسی میں سے جو بھی ہم منتخب کرتے ہیں، ہمیں ان قوانین کو جاننے کی ضرورت ہے اور یہ کہاں لاگو ہوتا ہے اور کہاں نہیں۔ پالیسی لینے سے پہلے یہ ذہن میں رکھیں کہ کیا یہ پالیسی اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے آپ کے علاج کے اخراجات کو مدنظر رکھتی ہے؟ ٹاپ اپ پالیسی لینے کا فیصلہ پریمیم کی ادائیگی اور کلیم سیٹلمنٹ پر غور کرنے کے بعد کیا جانا چاہیے۔ ان ٹاپ اپ پالیسیوں کے لیے ادا کردہ پریمیم سیکشن80 کے تحت ایگزیمشن کا دعوی کرسکتا ہے،

بنیادی پالیسی کے لیے کسی بھی انشورنس کمپنی سے ٹاپ اپ پالیسی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ان پالیسیوں کا انتخاب اپنی پسند کی انشورنس کمپنی سے کر سکتے ہیں۔ ان کو ذاتی، فیملی فلوٹر اور گروپ انشورنس پالیسیوں کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ اگر ایگزیمشن کی حد زیادہ ہے تو اس کے مطابق پریمیم کم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details