بھارت میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے ٹیرف کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ریلائنس جیو سے آئیڈیا ووڈا اور ایئرٹیل نے ہر منصوبے پر چالیس فیصد تک قیمت میں اضافہ کیا ہے لیکن یہاں یہ نہیں رکے گا، آنے والے وقت میں ٹیرف کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری کو نقصان سے بچانے کے لئے ایسا کیا جاسکتا ہے۔
ٹیلی کام ٹاک کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیف ڈائریکٹر جنرل راجن میتھیوز کا ماننا ہے کہ انڈسٹری کے مالی دباؤ کو ٹھیک کرنے کے لئے محصولات میں اضافہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کو بڑھا کر 200 روپے اے آر پی یو( ایوریز روینیو ) پر صارف تک بڑھنے چائے۔
ٹیلی کام کمپنیاں بھی ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے ٹرائی کے پاس چلی گئیں تاکہ ووئس اور ڈیٹا کیلئے فلور پرائزنگ طئہ کیا جا سکتا ہے۔