اردو

urdu

ETV Bharat / business

اسٹیل کی صنعتیں بھاری گراوٹ کی شکار - اشیا ٔ و خدمات

اسٹیل کی صنعتوں میں اسٹیل پر مبنی پیداوار رواں مالی برس صرف چار تا پانچ فیصد ہی ہوئی ہے۔ جب کے گذشتہ برس کے دو سہ ماہوں میں یہ 7.5 فیصد تا آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیل کی صنعتیں بھاری گراوٹ کی شکار

By

Published : Sep 26, 2019, 1:42 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:05 AM IST


عالمی تجزیاتی کمپنی کرائسل نے بھارت میں اسٹیل کی صنعتوں سے متعلق شدید مندی کے سلسلے میں فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کرائسل کے مطابق اسٹیل کی صنعتوں میں رواں برس بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہکرائسل CRISIL اشیا ٔ و خدمات کے سلسلے میں درجہ بندی، تحقیق، رسک اور پالیسی مشاورتی خدمات مہیا کرتی ہے۔

اسٹیل کی صنعتوں میں رواں برس بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

اسٹیل کی صنعتیوں میں اسٹیل پر مبنی پیداوار رواں مالی برس صرف چار تا پانچ فیصد ہی ہوئی ہے۔ جب کے گذشتہ برس کے دو سہ ماہوں میں یہ 7.5 فیصد تا آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

کرئسل کمپنی نےبھارت میں گھریلو اسٹیل کی صنعت میں سست روی کے سبب تعمیراتی شعبہ میں کم سرمایہ کاری اور کمزور آٹوموٹو مارکیٹ کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں : مہندرا کمپنی کوگاڑیوں کی فروخت میں سدھار کی امید

کرئسل نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں فروخت کی وصولی 5-6 فیصد سکڑ جائے گی۔ کرئسل کے ذرائع کے مطابق یہ سب اس شعبے کے مجموعی آپریٹنگ منافع میں بھی کمی ہوگی۔

اس کے علاوہ مذکرہ کمپنی نے اسٹیل سے متعلقہ اشیا ٔ کی توسیع کے بڑے منصوبے، نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (این سی ایل ٹی) کے تحت صلاحیت کا حصول اور بڑے اثاثوں کی غیر منافع بخش کارکردگی اور سخت نقصان کا عندیہ دیا ہے۔

کرئسل کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ' عالمی سطح پر اسٹیل کی قیمتوں میں کمزور مانگ اور تجارتی تناؤ کی وجہ سے 2019 کے پہلے آٹھ مہینوں میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے '۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 2:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details