اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس میں 549 نفٹی میں 161 پوائنٹز کی گراوٹ - sensex tumbles 549 pts

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے شروع سے ہی گراوٹ کا رجحان رہا۔ غیر ملکی منڈیوں کے کمزور اشارے سے بھی اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ پڑا۔

Sensex tumbles 549 pts; Nifty drops below 14,450
Sensex tumbles 549 pts; Nifty drops below 14,450

By

Published : Jan 15, 2021, 10:21 PM IST

ممبئی: ٹیلی کام گروپ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے دیگر تمام گروپوں میں چوطرفہ فروخت کے دباؤ میں بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس جمعہ کے روز 549.49 پوائنٹز کی گراوٹ سے 49،034.67 پوائنٹز پر بند ہوا۔ جبکہ ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، وپرو اور گیل جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ سے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 161.90 پوائنٹز کی تخفیف کے ساتھ کے اختتام ہفتہ میں 14،433.70 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے شروع سے ہی گراوٹ کا رجحان رہا۔ غیر ملکی منڈیوں کے کمزور اشارے سے بھی اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ پڑا۔

سنسیکس آج 49،656.71 پوائنٹز پر کھلا جو اس کی دن کی بلند ترین سطح بھی تھی۔ کاروبار کے دوران یہ دن کی کم ترین سطح 48،795.79 پوائنٹز تک نیچے گرا ا اور بالآخر گزشتہ روز سے 1.11 فیصد کم گھٹ 49،034.67 پوائنٹز پر بندہوا۔ سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے صرف چار کمپنیوں میں تیزی رہی اور بقیہ 26 کمپنیاں سرخ نشان کے زمرے میں رہیں۔

نفٹی بھی اضافے کے ساتھ 14،594.35 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ آج کی بلند ترین سطح 14،617.45 اور کمترین سطح 14،357.85 پوائنٹز کے درمیان گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.11 فیصد کی گراوٹ سے 14،433.70 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کی 50 میں سے 42 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جبکہ صرف آٹھ کمپنیاں گرین مارک میں تھیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details