گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل 60ویں دن کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ۔ Petrol and Diesel Prices Constant
مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی تخفیف کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور کچھ ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں پٹرول آٹھ روپے تک سستا ہو گیا تھا۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔Petrol and Diesel Prices in Delhi
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں: Petrol and Diesel prices in Metro Cities
چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
میٹروپولیٹین ............پٹرول............ڈیزل ................................(روپے فی لیٹر)