اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2021, 12:47 PM IST

ETV Bharat / business

پٹرول 35 پیسے ، ڈیزل 37 پیسے مہنگا

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ کیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز دونوں پیٹرولیم ایندھن کی قیمتیں مستحکم تھیں۔

پٹرول 35 پیسے ، ڈیزل 37 پیسے مہنگا
پٹرول 35 پیسے ، ڈیزل 37 پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا ، جس کے بعد ممبئی میں پٹرول 104 روپے ، چنئی میں 99 روپے اور دہلی میں 98 روپے فی لیٹر عبور کرچکا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل بھی 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ کیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز دونوں پیٹرولیم ایندھن کی قیمتیں مستحکم تھیں۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج 35 ۔35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد یہاں پیٹرول 98.11 روپے اور ڈیزل 88.65 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.88 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے بڑھ کر 104.22 روپے فی لیٹر ہوگئی اور یہ پہلی مرتبہ 104 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ چکا ہے۔ ڈیزل 37 پیسے مہنگا ہوکر 96.16 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چنئی میں پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 99.19 روپے اور ڈیزل 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.23 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں پٹرول 34 پیسے اور ڈیزل 35 پیسے مہنگا ہوا۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.97 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.50 روپے ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 98.11 —— 88.65

ممبئی —— 104.22 —— 96.16

چنئی —— 99.19 —— 93.23

کولکاتا —— 97.97 —— 91.50

یہ بھی پڑھیں:جے پی نڈا آج سینیئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details