گزشتہ سال دسمبر میں کمپنیز ایکٹ کے تحت 13,311 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس سے ملک میں فعال کمپنیوں کی کل تعداد 14,44,572 ہوگئی۔ Companies Registered in December
کارپوریٹ امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ بلیٹن کے مطابق 3,164.19 کروڑ روپے کے اتھورائزڈ کیپٹل کے ساتھ دسمبر 2021 کے دوران کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت کل 13311 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں ۔ مختلف زمروں میں رجسٹرڈ کل کمپنیوں میں سے 811 ون پرسن کمپنیز ( او پی سی) ہیں ۔ دسمبر کے دوران کمپنیوں کے نئے رجسٹریشن کی فہرست میں مہاراشٹر سرفہرست ہے، اس کے بعد اتر پردیش اور دہلی کا نمبر ہے ۔ Ministry of Corporate Affairs
بلیٹن میں کہا گیا کہ نئی رجسٹریشن کی اقتصادی سرگرمیوں کے مطابق اس گروپ میں رجسٹرڈ 3,508 کمپنیوں کے ساتھ ’بزنس سروس‘ سرفہرست ہے ۔ کل نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں میں سے 13224 کمپنیوں کا جوائنٹ اتھورائزڈ کیپٹل 3162.43 کروڑ روپے رہا ۔
ٹیکس کنیکٹ ایڈوائزری سروسز ایل ایل پی کے وویک جالان نے کہا ’’ نئی رجسٹریشن کی زیادہ تعداد ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں آئی تیزی کا ثبوت ہے ۔ کئی کمپنیاں جو پہلے براہ راست ہندوستان کو برآمدات کرتی تھیں اب ملک میں اپنے دفاتر کھول رہی ہیں اور نئے پروکیورمنٹ قواعد کی وجہ سے مقامی یونٹس قائم کر رہی ہیں ۔ نئے قواعد کے تحت پبلک سیکٹر کے اداروں اور سرکاری محکموں کو صرف ان کمپنیوں سے سپلائی لینے کی ضرورت ہے جن کےسامان اور سروسز میں 20 فیصد سے کم مقامی مٹریل نہیں ہے۔
وزارت کے بلیٹن کے مطابق 31 دسمبر 2021 تک ملک میں کمپنیز ایکٹ کے تحت کل 22,76,448 کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں۔ ان میں سے 7,87,953 کمپنیاں بند تھیں جبکہ 7,014 کمپنیاں لیکویڈیشن کے عمل میں تھیں ۔ اسی طرح 34,554 کمپنیاں رجسٹر سے الگ ہونے کے عمل میں ہیں اور 2,355 کمپنیاں کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 455 کے مطابق ’غیر فعال‘ ہو چکی ہیں۔ دو لاکھ 61 ہزار 642 کمپنیوں سمیت 14,44,572 فعال کمپنیاں ہیں ، جنہیں گزشتہ 18 ماہ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Decrease in foreign exchange reserves: غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 878 ملین ڈالر کی کمی سے 632.73 ارب ڈالر رہا
یواین آئی