دنیا کے پانچویں سب سے امیر شخص مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے گھریلو موبائل فون سروس کی مارکیٹ میں اپنی جڑیں مضبوط کرتے ہوئے اپریل میں تقریبا 16 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کیا، جبکہ بھارتی ایئرٹیل، ووڈافون اور آئیڈیا کے تقریبا ایک کروڑ صارفین کم ہوئے ہیں۔ وہیں، بی ایس این ایل کے بھی 20 ہزار صارفین کم ہوئے ہیں۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی طرف سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اپریل مہینے میں ٹیلی کام سیکٹر کی موبائل خدمات کے 82،31،591 صارفین کم ہوئے ہيں۔
اپریل میں جیو نے 15،75،333 صارفین کا اضافہ کرکے 38،90،92،136 صارفین اور 33.85 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کو مزید تقویت دی ہے۔