ایڈونچررائیڈنگ کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹرانڈیا نے ہندوستان میں ہونڈا کے خصوصی بگ ونگ ٹاپ لائن شو رومز میں نئے 2022 افریقہ ٹوئن ایڈونچر اسپورٹس کے لیے بکنگ شروع کر دی ہے ۔ نئی موٹرسائیکل (سی کے ڈی) مکمل طور پر نوک ڈاؤن کے ذریعے ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائے گی۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 افریقہ ٹوئن ایڈونچر اسپورٹس ماڈل 2 ویرینٹ میں دستیاب ہوگا - ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (ڈی سی ٹی ) - میٹ بیلسٹک بلیک میٹلک کلرمیں اور مینوئل ٹرانسمیشن - پرل گلیر وائٹ ٹرائی کلر اسکیم میں پرکشش پٹیوں کے ساتھ دستیاب ہو گا ۔