محبت کے اس مہینے یعنی فروری میں چاروں جانب محبت کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ سچی محت کی قدر اور اہمیت کا جشن منانے کے لیے 14 فروری یا ویلنٹائن ڈے سے اچھا دن ہو ہی نہیں سکتا۔ محبت کے احساس کو زندہ رکھنے کے ساتھ اب وقت آگیا ہے کہ ایک شادی شدہ جوڑے کو اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مالیاتی پلان کو تلاش کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ تب ہی ایک جوڑا خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے۔ نئے شادی شدہ جوڑے کو ایک واضح مالی منصوبہ بندی کرنی ضروری ہے۔ آئیے اس حوالے سے کچھ ضروری نکات دیکھتے ہیں۔ Financial Advice for Newly Married Couple
ایک ساتھ خواب دیکھیں
ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر زندگی شروع کرنے کے بعد سب سے پہلے ایک معاشی پلان تیار کریں۔ اس کے لیے ایک دوسرے کے مالی اہداف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور پھر ایک مقصد طئے کریں، جس میں دونوں کا اتفاق ہو۔ اس کے بعد ایک مثالی معاشی پلان تلاش کریں تاکہ پوری زندگی اطمینان سے گزاری جاسکے۔ جیسا کہ ہم ' نوجوان شادی شدہ جوڑے' کی بات کر رہے ہیں تو ان کے پاس طویل مدتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ہیں۔جس میں انہیں ایک مخصوص مدت کے بعد یکمشت رقم مل سکتی ہے۔
خواب سچ ہوگا
مالی خواب یا مقصد کو پورا کرنے کے لیے جوڑے کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے، جیسے کہ اسے حاصل کرنے کے لیے کس کو زیادہ محنت کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ یہ بھی طئے کرنا چاہیے کہ کیا اس سے قلیل مدتی فوائد ہوں گے یا طویل مدتی فوائد۔ لیکن اگر میاں بیوی دونوں کام کرنے کا فیصلہ کریں تو مقصد حاصل کرنا بہت آسان ہو سکتا ہے۔ یا دوسری صورت میں دونوں باہمی طور پر یہ فیصلہ کرلیں کہ کون کام پر جائے گا اور کون گھر بنانے والے دوسرے منصوبوں کا فیصلہ کرے گا۔ صرف ایک مقصد طے کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے سمجھوتوں پر بھروسہ بھی کریں۔ نئے شادی شدہ جوڑے کو بچت کرنی چاہیے تاکہ بعد میں خرچ کرنے کے بارے میں سوچنا نہ پڑے۔ اگر چہ میاں بیوی میں سے کوئی ایک کام کرتا ہو، لیکن جوڑے کو مشترکہ طور پر مناسب سمجھ بوجھ اور عزم کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کرنا چاہیے۔ صحیح وقت پر اور صحیح منصوبہ بندی میں سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند ہوگا۔
۔
قرضوں سے پرہیز کرنا
اگرچہ قرض لینا جرم نہیں ہے لیکن قرض لینے کا مقصد طئے ہونا چاہیے۔ غیر ضروری چیزوں کی خریداری بعد میں ضروری چیزوں کی فروخت کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر قرض لے بھی رہے ہیں تو کم شرح سود پر قرض دینے والوں کو ترجیح دیں۔ایسی اشیاء کے لیے قرض لیں جن کی قدر قابل تعریف ہو۔ ہاؤسنگ لون بہترین آپشنز میں سے ایک ہے۔ مشترکہ طور پر ہاؤسنگ لون حاصل کرنے سے شرح سود کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔