اردو

urdu

ETV Bharat / business

ہیرا گروپ پر ای ڈی کی بڑی کاروائی

ای ڈی نے ہیرا گروپ پر پونجی اسکیم بدعنوانی کے تحت بڑی کاروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں ہیرا گروپ کی املاک پر چھاپہ مارا۔

ہیرا گروپ پر ای ڈی کی بڑی کاروائی

By

Published : Aug 17, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:18 AM IST

ریاست تلنگانہ کے معروف کاروباری ہیرا گروپ پر ای ڈی نے پونجی اسکیم بدعنوانی کے تحت بڑی کاروائی کرتے ہوئے لگ بھگ 300 کروڑ کی املاک ضبط کی ہے۔

ای ڈی کا کہنا ہے کہ 299.99 کروڑ کے اثاثے کو ضبط کرنے کے لیے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت یہ کاروائی کی گئی ہے۔

ہیرا گروپ پر ای ڈی کی بڑی کاروائی

جن املاک کو ضبط کیا گیا ہے ان میں تلنگانہ، کیرالا، مہاراشٹر، دہلی اور آندھراپردیش کی املاک ہیں، جن کی قیمت 277.29 کروڑ روپیے ہے۔ اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹز جمع 22.69 کروڑ روپیے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

یہ کیس حیدرآباد میں ہیرا گروپ کی جانب سے چلائے جارہے دھوکادہی والی منی سرکولیشن اسکیم سے جڑا ہے۔ ای ڈی نے تلنگانہ پولیس اور دیگر لوگوں کی شکایات کی بنیاد پر کاروائی کی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details