اردو

urdu

ETV Bharat / business

جیسلمیر :  نیرو مودی کی جائیداد ضبط

جائیدادوں میں ممبئی کے ورلی کا چار فلیٹ، فارم ہاؤس، علی باغ کی زمین، لندن میں فلیٹ ، متحدہ عرب امارات میں رہائشی فلیٹ اور جیسلمیر میں ونڈ ملز بھی شامل ہیں۔

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ
انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ

By

Published : Jul 9, 2020, 2:15 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ہیرا کے مفرور تاجر نیرو مودی کی 48 کروڑ روپئے کی جائیداد ای ڈی نے ضبط کی ہے۔

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے ہیرے کے تاجرنیرو مودی کے خلاف کارروائی کی ہے جن میں ان کے اثاثے 329.66 کروڑ کے ہیں قرق کر لیے ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مفرور ہیرا کے تاجر نیرو مودی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

اس کارروائی کے ایک حصے کے طور پر ، ای ڈی نے حال ہی میں نیرو مودی کی 329.66 کروڑ روپے کی املاک قرق کیا ہے۔

ای ڈی نے جیسلمیر میں 48 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لئے ہیں۔

منسلک جائیدادوں میں ممبئی کے ورلی کا چار فلیٹ، فارم ہاؤس، علی باغ کی زمین، لندن میں فلیٹ ، متحدہ عرب امارات میں رہائشی فلیٹ اور جیسلمیر میں ونڈ ملز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:'برآمدات پٹری پر لوٹ رہی ہیں'

فی الحال جیسلمیر مقامی انتظامیہ اور پولیس کارروائی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے رہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ممبئی میں پی این بی برانچ میں مبینہ طور پر 2 بلین ڈالر کی بدعنوانی کے سلسلے میں نیرو مودی اور اس کے ماموں مہول چوکسی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جس کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس جرم کی مالی اعانت فراہم کی ہے یہ کارروائی ایکٹ 2018 کے تحت کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details