نئی دہلی: نجی شعبے کی کھپت اور سرمایہ کاری دونوں میں اضافے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تخمینہ 7-8 فیصد ہے۔
پیر کو جاری ہونے والی مالیاتی شعبے کی کمپنی موتی لال اوسوال سروسز لمیٹڈ (ایم او ایف ایس ایل) کی ایکوسکوپ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی میں نجی کھپت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے جولائی میں جی ڈی پی 5.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔
وہیں اس مدت کے دوران مجموعی قدر میں اضافہ (جی وی اے) 7.7 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اس کی بنیاد پر مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی سات سے آٹھ فیصد تک رہ سکتا ہے۔