اردو

urdu

ETV Bharat / business

نئے منصوبے کی تجاویز کی منظوری کے لئے پینل تشکیل دیا جائے گا: گڈکری - غیر ملکی سرمایہ کاری

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت ایم ایس ایم ای میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے کاروباری اداروں کو تین ماہ کے عرصہ میں ضروری منظوری دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔

A panel will be formed to approve new project proposals: Gadkari
نئے منصوبے کی تجاویز کی منظوری کے لئے پینل تشکیل دیا جائے گا: گڈکری

By

Published : Jun 2, 2020, 12:03 PM IST

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ای) میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے جوائنٹ سکریٹری لیول کا ایک افسر پہلے ہی مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ہندوستان کے دلت انڈسٹریز چیمبر آف کامرس سے خطاب کے دوران گڈکری نے کہا کہ حکومت جگہ جگہ صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ایسی پالیسیاں بنائی ہیں کہ پسماندہ اور قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کو زیادہ دلکش بنایا جاسکتا ہے۔

گڈکری نے بتایا کہ وہ دہلی ممبئی صنعتی راہداری میں چمڑے کی صنعت کا کمپلیکس قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی کے دھاراوی میں رہنے والے لوگوں کو حکومت پلاٹ اور مکانات دے گی۔ سمارٹ سٹی کی ترقی ہوگی اور اس میں ائیرپورٹ ، بندرگاہ اور ریلوے اسٹیشن جیسی سہولیات بھی شامل کی جائیں گی۔

انہوں نے چمڑے کے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ اس اقدام کو حکومت مہاراشٹر کی مدد سے آگے بڑھائیں۔ دھاروی کی حالت کو سنگین قرار دیتے ہوئے گڈکری نے لوگوں سے باہر آباد ہونے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details