اردو

urdu

ETV Bharat / business

امریکہ کی شکایت پر بھارت کے خلاف جانچ کمیٹی تشکیل - باہمی گفت و شنید کے ذریعے تنازعہ حل کرنے کا موقع

بھارت نے گذشتہ برس 28 امریکی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کیا تھا۔ جس پر امریکہ نے بھارت کے خلاف جولائی میں عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) کو شکایت کی تھی۔

WTO sets up dispute panel over India's duty hike on 28 American goods
امریکہ کی شکایت پر بھارت کے خلاف جانچ کمیٹی تشکیل

By

Published : Jan 11, 2020, 7:33 PM IST

عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی تنازع حل کمیٹی نے امریکہ سے بھارت درآمد کیے جانے والی 28 اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے کے خلاف ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ نے تنازع حل کمیٹی سے اس کی شکایت کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت نے گذشتہ برس 28 امریکی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کیا تھا۔ جس پر امریکہ نے بھارت کے خلاف جولائی میں عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) کو شکایت کی تھی۔

امریکہ کا الزام ہے کہ محصولات میں اضافے کے لیے بھارت کا اقدام عالمی تجارت کے دفعات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ تنظیم کی ایک معلومات کے مطابق امریکہ کی شکایت کی کا جائزہ لینے کے لیے ڈبلیو ٹی او تنازعہ حل یونٹ نے ایک جانچ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے تنازعات حل کمیٹی پہلا مرحلے میں مشاورت کی درخواست کرتی ہے۔ اس مرحلے میں فریقین کو بغیر کسی آزمائش کے باہمی گفت و شنید کے ذریعے تنازعہ حل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ اگر 60 دن کے اندر صلح نہیں ہوئی تو شکایت کنندہ کمیٹی کو انصاف کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ بھارت کے فیصلے کے خلاف امریکی صدر گذشتہ برس متعدد ٹوئٹ کرکے اسے ناقابل قبول بتایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details