اردو

urdu

ETV Bharat / business

WPI Inflation spikes: تھوک افراط زر 14.23 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچی - تین دہائیوں میں تھوک مہنگائی سب سے بلندی پر

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اکتوبر میں مہنگائی Inflation In October Was at 12.54 Per Cent کی شرح 12.54 فیصد رہی۔ نومبر 2021 میں خوراک کی مہنگائی میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔

تھوک افراط زر 14.23 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچی

By

Published : Dec 14, 2021, 11:58 PM IST

خوردنی اشیا کے ساتھ ہی معدنی تیل، دھات، خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رہی زبردست تیزی کی وجہ سے رواں برس نومبر میں ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی تھوک افراط زر WPI Inflation spikes بڑھ کر ریکارڈ 14.23 فیصد پر پہنچ گئی، جبکہ گذشتہ برس نومبر میں یہ 2.29 فیصد رہی تھی۔

وزارت تجارت اور صنعت کی جانب سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اکتوبر Inflation In October Was at 12.54 Per Cent میںمہنگائی کی شرح 12.54 فیصد رہی۔ نومبر 2021 میں خوراک کی مہنگائی میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں یہ 3.06 فیصد تھی جو نومبر میں بڑھ کر 6.70 فیصد ہو گئی۔

اس ماہ میں بنیادی اشیاء کی افراط زر کی شرح میں 5.57 فیصد اضافہ ہوا۔ ایندھن اور توانائی کے گروپ میں بھی افراط زر میں 5.61 فیصد اضافہ ہوا۔ تیار شدہ اشیا کی افراط زر میں 0.89 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details