اردو

urdu

ETV Bharat / business

جون میں تھوک افراط زر 12.7 فیصد درج

مئی میں ماہانہ ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر 12.94 فیصد درج کی گئی تھی، جبکہ جون میں مذکورہ مہنگائی 12.07 فیصد درج کی گئی ہے۔

WPI inflation at 12.07% in June
جون میں تھوک افراط زر 12.7 فیصد درج

By

Published : Jul 14, 2021, 4:41 PM IST

اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے جون میں تھوک قیمتوں پر مبنی بھارت کی سالانہ فراط زر کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ حالانکہ افراط زر کی شرح تشویشناک طور پر 12 فیصد کے نشان کے اوپر رہی۔

مئی میں ماہانہ ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی مہنگائی 12.94 فیصد درج کی گئی تھی، جبکہ جون میں مذکورہ مہنگائی 12.07 فیصد درج کی گئی ہے۔

جون 2020 میں مہنگائی کی ماہانہ شرح منفی 1.81 فیصد رہی۔

تسلسل کی بنیاد پر مئی 2021 کے مقابلے جون کے لیے ڈبلیو پی آئی انڈیکس میں 0.75 فیصد تبدیلی درج کی گئی۔

وزارت تجارت و صنعت نے ڈبلیو پی آئی پر مبنی مہنگائی پر ایک بیان میں کہا کہ جون 2021 میں افراط زر کی اعلی شرح بنیادی طور پر کم و بیش اثر اور معدنی تیل جیسے پیٹرول، ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی وجہ سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details