اردو

urdu

ETV Bharat / business

کورونا وبا: سماجی اور معاشی اعتبار سے خواتین متاثر

کورونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے کے لیے لاک ڈاؤن بہت سے ممالک میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے، دنیا بھر کے ممالک کی معاشی صورتحال متاثر ہوئی۔

Women hit hardest by corona economic crisis
Women hit hardest by corona economic crisis

By

Published : Jul 20, 2020, 5:02 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے۔ یہ کہنا بجا نہیں ہوگا کہ اس وبا کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا، لیکن اگر خواتین کی بات کریں تو وہ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں ہیں۔ وہیں ملازمت کھونے کی بات کریں تو خواتین سر فہرست ہیں۔ سب سے زیادہ خواتین بے روزگار ہوئیں ہیں۔ اس کے علاوہ معاشی اور سماجی اعتبار سے بھی خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئیں ہیں۔ اگر مردوں کی بات کریں تو وہ آسانی سے معاشرتی اور سماجی شعبوں پر قابو پاسکتے ہیں، لیکن خواتین کو اس بحران پر قابو پانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

بھارت جیسے ترقی پذیر ملک میں کئی معاشی اور سماجی وجوہات سے خواتین کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ کورونا سے موت کی فیصد دیکھیں تو مردوں کی شرح اموات 2.8 فیصد اور خواتین کی شرح اموات 1.7 فیصد ہے۔

خواتین کے روزگار پر اثر

کورونا کی وجہ سے گذشتہ تین چار مہینوں میں 3.03 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے۔ دنیا بھر میں تقریبا 60 فیصد خواتین معیشت میں غیر رسمی طور پر کام کرتی ہیں، کم آمدنی کرتے ہیں، تھوڑا سا بچاتے ہیں۔ روزگار ضائع ہونے کی وجہ سے غربت بڑھ سکتی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار ویمن پالیسی ریسرچ (آئی ڈبلیو پی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق، فروری اور مارچ 2020 کے درمیان پیرول کے اعداد و شمار کے مطابق معیشت کے تمام شعبے میں خواتین کو تقریباً 60 فیصد نوکریوں کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی سطح پرآبادی میں کمی اور معاشی تبدیلوں پر خصوصی رپورٹ


سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی (سی ایم آئی ای) کی ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں مردوں کے روزگار میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں خواتین کے روزگار میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں ہر دس میں سے چار کام کرنے والی خواتین لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دیہی خواتین کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

لڑکیوں کی تعلیم پر سب سے زیادہ اثر

یونیسکو بتایا تھا کہ دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش سے 154 کروڑ سے زائد طلباء بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اس کی سب سے زیادہ مار لڑکیوں پرپڑے گی، اس سے تعلیم کی شرح میں کمی کے ساتھ صنفی فرق میں بھی اضافہ ہوگا۔

یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق 154 کروڑ نامزد طلبہ میں سے 74 کروڑ طالبات ہیں۔ ان میں سے 11 کروڑ سے زیادہ لڑکیاں دنیا کے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں رہ رہی ہیں، جہاں لڑکیوں کے لیے پہلے ہی تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پناہ گزین کیمپوں میں مقیم یا بے گھر ہونے والی لڑکیوں کے لیے، اسکولوں کی بندش سب سے زیادہ تباہ کن ہوگی کیونکہ وہ پہلے ہی نقصان میں ہیں۔

کورونا سے گھریلو ملازمت کرنے والی خواتین بری طرح متاثر

بھارت میں خواتین کسی حد تک پیداواری کام میں شامل ہیں، لیکن ان کا زیادہ تر کام پوشیدہ ہے اور وہ کم ہنر مند، کم تنخواہ والے غیر رسمی شعبوں میں ملازمت کر رہے ہیں جس میں بہت کم یا کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔

لیبر فورس سروے ( پی ایل ایف ایس) 2017۔18 کے مطابق بھارت میں خواتین کی ملازمت کا تقریباً 88 فیصد غیر مستحکم سیکٹرز میں ہے73 فیصد خواتین غیر مستحکم سیکٹرز میں کام کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے (15 اپریل - مئی 2020) کے دوران ٹیلیفونک سروے جمع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی آمدنی میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا۔ وہیں خواتین کے تعلق سے یہ اندیشہ ظاہر کیا گیاہے تقریباً 83 فیصد خواتین کی آمدنی میں بھاری کمی واقع ہوگی۔

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے مطابق ایک بھارتی خاتون ایک مرد کے مقابلے میں دن میں تقریباً چھ گھنٹے بغیر معاوضہ کام کرتی ہے، جو اس طرح کے کامو کو مشکل سے 51.8 منٹ دیتی ہے۔

کورونا دور میں گھریلو تشدد کے معاملے خاطر خواہ اضافہ ہوا۔25 مارچ سے کورونا کی وجہ سے گھریلو تشدد کی مزید شکایتیں مصولو ہوئیں۔

خواتین کے خلاف جرائم کی 22 اقسام میں اپریل اور مئی میں قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کو موصولہ 3،027 شکایات میں سے 1،428 (47.2) گھریلو تشدد سے متعلق تھیں۔ دوسری طرف، جنوری سے مارچ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران کی گئی 4،233 شکایات میں سے، تقریبا 20.6 فیصد (871) گھریلو تشدد سے متعلق تھیں۔

لاک ڈاؤن سے پہلے کی مدت کا موازنہ کرنے پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری میں کل 1،462 شکایات میں سے 18.54 (271) شکایتیں گھریلو تشدد کی تھیں۔ گھریلو تشدد کی شکایات کا فیصد فروری میں 21.21٪ (1424 میں 302) اور مارچ میں 22.21٪ (1347 کا 298) تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details