گُڈ اینڈ سروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی) کے نافذ ہوئے برسوں ہوگئے لیکن جی ایس ٹی چھوٹے اور درمیانی درجے کے تاجروں کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے، ان کا ماننا ہے کہ نہ تو اس سے روز مرہ کی زندگی میں کچھ سہولت آئی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر قدغن لگا ہے۔
'جی ایس ٹی سے تاجر ناخوش '
ریاست اترپردیش کے مشہور شہر بنارس کے تاجروں نے جی ایس ٹی کے نفاذ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
'جی ایس ٹی سے تاجر ناخوش '
ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی دوکانداروں نے کہا کہ' نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے، اور جی ایس ٹی کے موجودہ نظام سے وہ پریشان ہیں'۔