اردو

urdu

ETV Bharat / business

Wheat Price Increase: روس یوکرائن جنگ کا اثر، گندم کی قیمتوں میں اضافہ

چین اور بھارت کے بعد روس گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور گندم کی برآمدات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ یوکرین گندم برآمد کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ دنیا میں گندم کی مجموعی تجارت میں دونوں ممالک کا تقریباً دو تہائی حصہ ہے۔ وہیں جنگ کی وجہ سے گندم کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ Wheat Price Surges Amid Russia-Ukraine War

Wheat Price Increase: روس۔ یوکرائن جنگ، مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان، گندم کی قیمتوں میں اضافہ

By

Published : Mar 5, 2022, 4:04 PM IST

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا اثر صرف دونوں ممالک کی سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اب اس جنگ کے اثرات پوری دنیا پر آنے لگے ہیں۔ روس بہت سے غذائی اجناس، خام تیل، صنعتی دھاتوں کا بہت بڑا برآمد کنندہ ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے ان کی سپلائی خطرے میں پڑ گئی ہے، جس سے عالمی سطح پر ان اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

چین اور بھارت کے بعد روس گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور گندم کی برآمدات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ یوکرین گندم برآمد کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ دنیا میں گندم کی مجموعی تجارت میں دونوں ممالک کا تقریباً دو تہائی حصہ ہے۔ وہیں جنگ کی وجہ سے گندم کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ Wheat Price Surges Amid Russia-Ukraine War

بھارت میں برس 21-22 کے دوران حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ جاری کیا تھا تاہم عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے بڑی مقدار میں گندم برآمد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بتادیں کہ اندور، مدھیہ پردیش میں، جمعرات کو گیہوں 2,400 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا، لیکن جمعہ کو اس کی قیمت تیزی سے بڑھ کر 2,400-2,500 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی۔ کچھ عرصہ پہلے تک مقامی بازار میں گیہوں 2000 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔

سال 22-23 کے لیے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 2,015 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے اور کسان عام طور پر اس شرح پر گیہوں فروخت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اب مارکیٹ میں ایم ایس پی سے زیادہ قیمت مل رہی ہے۔'

تاجروں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ایم ایس پی سے زیادہ گندم کی قیمت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت اس بار کسانوں سے کم مقدار میں گیہوں حاصل کرے گی۔'

انہوں نے کہا کہ' جس طرح گندم کی قیمت بڑھی ہے اس کی وجہ سے منڈی میں گندم کی آمد میں بھی کمی آئے گی کیونکہ خریدار اسے براہ راست کسان سے خریدیں گے'۔

گزشتہ 16 فروری کو وزارت زراعت کی طرف سے جاری کردہ دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق، سال 2021-22 میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ ملک میں گندم کی پیداوار کا تخمینہ 111.32 ملین ٹن ہے۔

وزارت تجارت اور صنعت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (APEDA) کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020-21 کے دوران، بھارت نے 20,88,487.66 میٹرک ٹن گندم برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 4,037.60 کروڑ روپے تھی۔

اے پی ای ڈی اے کے مطابق، بھارت بنیادی طور پر نیپال، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، سری لنکا اور یمن کو گندم برآمد کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث گندم کی عالمی سپلائی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور اسی وجہ سے اب اپیڈا دیگر ممالک کو بھی گندم برآمد کرنے کے لیے متعلقہ ممالک اور برآمد کنندگان سے بات چیت کر رہا ہے۔

عالمی سطح پر گندم کی قیمتیں دس برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details