اردو

urdu

ETV Bharat / business

مغربی ریلوے سے پارسل کی تین خصوصی ٹرینیں ہوئی روانہ - باندرہ ٹرمینس سے لدھیانہ پارسل خصوصی ٹرینیں شامل ہیں

مغربی ریلوے کی جانب سے پیر کو یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ اتوار کو مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے دودھ کے ایک ریک سمیت تین پارسل خصوصی ٹرینیں روانہ ہوئیں۔

western railway is running three special parcel train
western railway is running three special parcel train

By

Published : Jul 13, 2020, 7:31 PM IST

احمد آباد : مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے دودھ کے ایک ریک سمیت تین پارسل خصوصی ٹرینیں روانہ کی گئیں۔ مغربی ریلوے کی جانب سے پیر کو یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ اتوار کو مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے دودھ کے ایک ریک سمیت تین پارسل خصوصی ٹرینیں روانہ ہوئیں، جن میں اوکھا سے چانگساری اور باندرہ ٹرمینس سے لدھیانہ پارسل خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔

دودھ کی ایک خصوصی ٹرین پالن پور سے ہند ٹرمینل کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 15 جولائی سے دو ملک ٹینکر آنند سے ٹرین نمبر 00913 پوربندر۔ شالیمار پارسل خصوصی ٹرین کواس ماہ کے دوران ہر بدھ اور جمعہ کو جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی ٹرین میں دو اضافی پارسل گاڑیاں (وی پی یو) آج سے آئندہ نوٹیفکیشن تک جوڑی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details