اردو

urdu

ETV Bharat / business

مغربی بنگال میں چائے کی منفرد انداز میں کاشتکاری شروع

مغربی بنگال میں اب چائے کی نامیاتی کاشتکاری کی جارہی ہے، خصوصاً دارجلنگ میں چائے کی کاشتکاری کرنے والے کسان اب نامیاتی چائے کی کاشتکاری کرنے لگے ہیں۔ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں کیڑے مارنے والی دواؤں کا استعمال کم کیا جارہا ہے۔

By

Published : Jun 18, 2020, 7:43 PM IST

West Bengal tea takes an organic leap
West Bengal tea takes an organic leap

مرکزی وزارت کامرس اور ٹی بورڈ نے آف اںڈیا نے چائے باغات میں کیڑے مارنے والی دواؤں کے استعمال پر سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ بورڈ نے بھارت میں چائے کی کاشتکاری کی نگرانی کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ شمال مشرق بھارت کے لیے ٹی ریسرچ ایسو سی ایشن اور جنوب بھارت کے لیے (یو پی ایس اے آئی) ٹی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ایک چائے پلانٹ پروٹیکشن بورڈ تیار کیا ہے۔

ویڈیو

ٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ای پی اے، ایف اے او اور ڈبلیو ایچ او، کوڈیکس اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

چائے باغات میں کیڑوں کے حملوں کو کم کرنے کے لیے گائے کے گوبر، نیم اور سرسوں کی کھلی، نیم کے تیل کا عموماً استعمال اور نامیاتی کاشتکاری کی جاتی ہے۔

ٹی بورڈکا کہنا ہےکہ' اب ان کا ہدف یہ ہے دارجلنگ کو 100 فیصد نامیاتی چائے کی کاشتکاری کے لائق بنانا ہے، ایسو سی ایشن نے حکومت سے دارجلنگ کو نامیاتی علاقہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details