اردو

urdu

ETV Bharat / business

ووڈا فون آئیڈیا کا 5 جی ٹرائلز کا فیصلہ

ایل اینڈ ٹی ہول ٹائم ڈائریکٹر نے کہا کہ' ہم دنیا میں زیادہ ذہین سیلوشن کی ابھرتی ہوئی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ادارہ ایل اینڈ ٹی آئی او ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں جدید تکنیکی اختراعات سے سماج کو فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔'

Vodafone Idea teams up with Larsen and Toubro on pilot project; to test 5G-based smart city solutions
ووڈافون آئیڈیا کا 5 جی ٹرائلز کا فیصلہ

By

Published : Oct 19, 2021, 4:29 PM IST

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ ( وی آئی ایل) نے فائیو جی سلیوشن پر مبنی اسمارٹ سٹی تلاش کرنے کے لیے انفراسٹرکچر لیڈر لارسن اینڈ ٹوبرو ( ایل اینڈ ٹی ) کے اسمارٹ ورلڈ اور کمیونیکیشن بزنس کے ساتھ شراکت کی ہے۔

کمپنی کے انٹرپرائز بزنس کے چیف ایگزیکٹیو ابھیجیت کشور کے مطابق ٹیلی کام سلیوشن اسمارٹ اور پائیدار شہروں کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ فائیو جی پر مبنی اسمارٹ سٹی سلیوشنز کی جانچ کے لیے وی آئی کے ساتھ شراکت کی گئی ہے۔

ایل اینڈ ٹی ہول ٹائم ڈائریکٹر (ڈیفنس اینڈ سمارٹ ٹیکنالوجی) جے ڈی پاٹل نے کہا ’’اس ابھرتی ہوئی دنیا میں ہم ہوشیار اور زیادہ ذہین سیلوشن کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ایل اینڈ ٹی آئی او ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں جدید تکنیکی اختراعات سے سماج کو فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم بھارتی شہروں میں متعدد اسمارٹ سلیوشنز کو کامیابی سے چلانے اور آئی او ٹی سے چلنے والے فائیو جی سلیوشن تیار کرنے کے لیے ووڈا فون آئیڈیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں‘‘۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details