اردو

urdu

By

Published : Jul 1, 2020, 4:28 PM IST

ETV Bharat / business

ووڈافون- آئیڈیا کو 73878 کروڑ روپے کا خسارہ

کمپنی نے بدھ کے روز شیئر بازاروں کو بھیجے گئے 2019-20 کے نتائج میں یہ اطلاع دی ہے۔ مالی برس میں کسی بھی بھارتی کمپنی کا یہ اب تک کا سب سے زیادہ نقصان ہے۔

Vodafone Idea posts highest-ever loss by an Indian firm at rs73,878 crore in FY20
Vodafone Idea posts highest-ever loss by an Indian firm at rs73,878 crore in FY20

نئی دہلی: ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون- آئیڈیا کو بھارتی کارپوریٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 73878.1 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

کمپنی نے بدھ کے روز شیئر بازاروں کو بھیجے گئے 2019-20 کے نتائج میں یہ اطلاع دی ہے۔ مالی برس میں کسی بھی بھارتی کمپنی کا یہ اب تک کا سب سے زیادہ نقصان ہے۔ ووڈافون- آئیڈیا نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق قانونی واجبات کی ادائیگی کو اتنی بڑی رقم کے خسارے کی وجہ بتائی ہے۔ غیر مواصلاتی آمدنی کو بھی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت قانونی واجبات کے حساب کتاب میں شمار کرنا تھا، جس کی بنیاد پر کمپنی کو حکومت کو 51400 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کو 11643.5 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ پچھلے مالی برس میں اس عرصے کے دوران یہ خسارہ 4881.9 کروڑ روپے کا تھا۔ مارچ 2020 کے سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آپریشن آمدنی 11754.2 کروڑ روپے رہی۔ قابل ذکر ہے کہ مالی برس 2018-19 میں ووڈا فون- آئیڈیا کو 14603.9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details