خبروں کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی قانون کی خلاف ورزی کے لیے لگائے گئے جرمانے میں سب سے بڑے جرمانوں میں سے یہ ایک ہے۔
امریکی ریگولیٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ذاتی معلومات سے متعلق قانون کی خلاف وزری کے جرم میں 500 کروڑ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے کارروباری آپریشنل پر کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں اور کمپنی سے طریقے کار سے متعلق ایک رپورٹ بھی سونپنے کو کہا گیا ہے۔
امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن ( ایف ڈی سی) کا کہنا ہے کہ' یہ کسی بھی کمپنی پر صارفین کی ذاتی معلومات کی خلاف وزری کے معاملے میں لگایا گیا سب بڑا جرمانہ ہے، اس کے علاوہ امریکی حکومت کی جانب سے قانون کی خلاف وزری کے لیے لگائے گئے سب سے بڑے جرمانے میں سے ایک ہے۔