امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
کووِڈ۔19: امریکہ کی 19.4 کروڑ ڈالر کا اضافی امداد - aid for coronavirus
امریکہ نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ۔19) سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو 19.4 کروڑ ڈالر کا اضافی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر پومپیو نے کہا،’کووِڈ۔19 وبا کے دور میں ہم ایک ملک کی حیثیت سے وائرس سے نمنٹنے کے لیے متحد ہوئے ہیں۔ اس کے تحت ہم بین الاقوامی برادری کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے 11 ارب ڈالر سے زیادہ کا مالی تعاون دینے کے لیے پابند عہد ہیں۔ امریکہ آج 19.4 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان کر رہا ہے‘۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ 18 کروڑ ڈالر کا استعمال وینٹیلیٹر خریدنے میں کیا جائے گا جبکہ 1.4 کروڑ ڈالر کی رقم اس وبا کے سبب پوری دنیا میں بری طرح متاثر پناہ گزینیوں اور مہاجروں کی امداد میں صرف ہوگی۔