وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتے کو لوک سبھا میں آئندہ مالی سال کا عامبجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا منصوبہ ہر ضلع کو برآمدات کا مرکز بناناہے۔اس کےلئے متعلقہ انتظامات کرنے کےلئے 27300کروڑ روپے کا التزام کیاجارہا ہے۔
صنعت اور تجارت کے لیے27 ہزار300 کروڑ روپے مختص - union budget trade and industry
صنعت اور تجارت کے شعبہ کےلیے 21-2020کے عام بجٹ میں 27300کروڑ روپے کا مختص کئےگئے ہیں۔
صنعت اور تجارت کے لیے27 ہزار300 کروڑ روپے مختص
انہوں نے کہا کہ برآمدات کو فروغ دینے کےلئے حکومت ملک بھر میں رابطے قائم کرنے کی سہولت کو بڑھانے پر زور دےگی۔ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کر تیار کرنے کےلئے 1.76کروڑ روپے خرچ کئےجائیں گے۔آبی راستوں کو فروغ دیا جائےگا اور سال 2024تک اور 100ہوائی اڈے بنیں گے۔ضلعوں کو بندرگاہوں سے جوڑنے کےلئے خصوصی کسان ریل گاڑی چلانے کی تجویز کی گئی ہے،جنہیں نجی سرکاری حصہ داری سے چلایا جائےگا۔ان کے ذریعہ تازے پھل ،سبزیاں اور اناج کو بین الاقوامی بازار تک لے جانا ممکن ہوگا۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:01 PM IST