اردو

urdu

ETV Bharat / business

عام بجٹ 2020 کے لیے 31 جنوری تا تین اپریل تک اجلاس - یکم فروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو کر تین اپریل تک چلے گا، اس دوران یکم فروری کو مالی برس 2020۔21 کا عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔

Union Budget to be presented on Feb 1: Sources
عام بجٹ 2020 کے لیے 31 جنوری تا تین اپریل تک اجلاس

By

Published : Jan 9, 2020, 3:13 PM IST

سنہ 2020۔21 کے لیے عام بجٹ جلاس کا آغاز 31 جنوری کو ہوگا جبکہ یکم فروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا، پورا اجلاس تین اپریل تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پارلیمنٹ بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 3 اپریل تک دو مراحلے میں پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 11 فروری تک اور دوسرا مرحلہ 2 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہے گا۔

بجٹ اجلاس کے دوران تقریباً ایک ماہ کی تعطیل رکھی جاتی ہے، اس دوران مختلف وزارتوں، محکموں سے وابستہ پارلیمانی کمیٹی مختص بجٹ کا جائزہ لیتی ہے، جبکہ مرکزی کابینہ کی سفارش پر صدر جمہوریہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کا اجلاس بھی طلب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن مودی 2.0 کا دوسرا بجٹ یکم فروری کو پیش کریں گی۔ تجزیہ کار پرامید ہیں کہ معیشت میں مندی کے پیش نظر حکومت اس بجٹ میں معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details