اردو

urdu

ETV Bharat / business

Union Budget 2022 : عام بجٹ 2022 کے اہم نکات پر ایک نظر

Budget2022
عام بجٹ

By

Published : Feb 1, 2022, 9:25 AM IST

Updated : Feb 1, 2022, 12:54 PM IST

12:47 February 01

  • مالی برس 2022۔23 کے لیے 39.45 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

جنوری میں جی ایس ٹی کلشن 1.41 لاکھ کروڑ روپے رہا

دفاعی بجٹ میں 35 فیصد اضافہ

انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں

سرکاری اخرات میں 35 فیصد اضافے کا منصوبہ

ٹیکسٹائل: چمڑے کے مصنوعات سستے ہوں گے۔

12:37 February 01

  • جواہرات اور زیورات پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی

سیتارامن نے کہا کہ الیکٹرانکس مصنوعات پر لگنے والی ٹیکس میں چھوٹ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی جواہرات اور زیورات پر کسٹم ڈیوٹی کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نقلی زیورات پر کسٹم ڈیوٹی 400 روپے فی کلو ہوگی۔

12:29 February 01

  • ڈیجیٹل کرنسی پر 30 فیصد ٹیکس

ڈیجیٹل کرنسی سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی کرنسی روپے کی ڈیجیٹل کرنسی مالی برس 22 میں شروع کی جائے گی۔

12:24 February 01

  • کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کافیصلہ

حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معذور افراد کے لیے بھی ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

12:20 February 01

  • نئی ٹیکس اصلاحات متعارف

نئی ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کا منصوبہ۔ اپ ڈیٹ شدہ آئی ٹی آر اگلے 2 اسسمنٹ برسوں کے لیے ممکن ہو گا۔ جس کے تحت دو برس کے اندر اپ ڈیٹ ریٹرن فائل کرنے کی سہولت ہوگی۔

12:15 February 01

  • ریاستوں کو بغیر سود قرض

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ریاستوں کی مدد کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ اس میں ریاستوں کو 50 برس تک بغیر سود کے قرض نہیں دے جائیں گے

12:08 February 01

  • مالی برس 22 میں ڈیجیٹل کرنسی لائی جائے گی

آر بی آئی بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مالی برس 2022-23 میں ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گی

12:05 February 01

  • عوامی سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے

عوامی سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ فی الحال گرین بانڈز کے ذریعے رقم اکٹھی کی جائے گی۔ سرکاری سرمایہ کاری کے ساتھ نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا منصوبہ ہے۔

12:00 February 01

  • دفاعی شعبے میں خود کفیل بھارت کو فروغ دینے پر زور

دفاعی شعبے میں خود کفیل بھارت کو فروغ دیا جائے گا۔ خریداری کے کل بجٹ میں سے 68% مقامی مارکیٹ سے خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس سے دفاعی آلات کی درآمد پر انحصار کم ہو گا۔ یہ گزشتہ مالی برس کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔

11:58 February 01

  • 5جی کے لیے اسیکم

5G کی لانچ کے لیے ایک اسکیم لائی جائے گی۔ تمام دیہاتوں اور لوگوں کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی ہونی چاہیے۔

11:51 February 01

  • زمینی تنازع کو ختم کرنے کے لیے ' ون نیشن ون رجسٹریشن کا منصوبہ

11:49 February 01

  • شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جائے گا

11:47 February 01

  • ای گاڑیوں کے لیے پالیسی متعارف

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے ای گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن بڑے پیمانے پر دستیاب نہیں ہیں۔ اس لیے بیٹری کی تبدیلی کی پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔

11:45 February 01

  • ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے

مالی برس 2022۔23 میں ہی ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس کے ذریعے بھارتی شہریوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔

11:42 February 01

  • زراعت کے لیے ڈرونز ٹیکنالوجی

ڈرونز ٹیکنالوجی کو زراعت میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ فارمر ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے فصل کی جانچ، زمین کا ریکارڈ، کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔

11:37 February 01

  • شمال مشرق ریاستوں کے اسکیم

بجٹ 2022 میں اعلان کیا گیا ہے کہ شمال مشرق کی ترقی کے لیے ایک اسکیم شروع کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت وہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔

11:32 February 01

  • مالی برس 2022-23 میں 80 لاکھ گھر بنائے جائیں گے

2022-23 میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت 80 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ ان کے لیے 48 ہزار کروڑ کا فنڈ مختص کیا گیا ہے

11:30 February 01

ڈیجیٹل یونیورسٹی قائم کی جائے گی

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کورونا کے دور میں تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون کلاس ون ٹی وی چینل کو 12 سے بڑھا کر 200 ٹی وی چینلز کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔

11:26 February 01

نامیاتی زراعت کو فروغ دیا جائے گا

ریاستی حکومتوں کو اپنے نصاب میں فارمنگ کورس شامل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ گنگا کوریڈور کے آس پاس نامیاتی زراعت کو فروغ دیا جائے گا۔ وہیں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (MSMEs) کو کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت مدد دی جائے گی۔

11:22 February 01

قومی شاہراہ میں توسیع

وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی شاہراہ کو مالی برس 2022-23 کے درمیان 25,000 کلومیٹر تک بڑھا دی جائے گی۔

11:19 February 01

بجٹ 2022: اگلے تین برسوں میں 400 وندے بھارت ٹرینیں چلائی جائیں گی

وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ اگلے تین برسوں میں 400 نئی وندے بھارت ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ آئندہ تین برسوں میں 100 پی ایم گتی شکتی کارگو ٹرمینل تعمیر کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 8 نئے روپ وے بھی بنائے جائیں گے۔

11:17 February 01

نوجوان اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کا وعدہ

سیتا رمن نے کہاکہ بجٹ سے کسانوں، نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ خود کفیل بھارت کے تحت 16 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

11:15 February 01

ایل آئی سی کا آئی پی او جلد لایا جائے گا

وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ ایئر انڈیا کی ڈس انویسٹمنٹ یعنی نجی کاری مکمل ہو چکی ہے اور اب ایل آئی سی کا آئی پی او جلد ہی لایا جائے گا۔

11:12 February 01

آئندہ مالی برس میں اقتصادی ترقی کی شرح 9.2 فیصد رہنے کی توقع

وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ بھارت کو اس بجٹ سے اگلے 25 برسوں کی بنیاد ملے گی۔ آئندہ مالی برس میں اقتصادی ترقی کی شرح 9.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

11:11 February 01

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کورونا وبا کا ذکر کیا

نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کورونا وبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

11:03 February 01

بجٹ اجلاس شروع

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اسے یہاں پارلیمنٹ ٹی وی پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

10:37 February 01

کابینہ نے بجٹ کو منظوری دے دی

کابینہ نے بجٹ کو منظوری دے دی

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اب سے کچھ ہی دیر میں وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گی۔

10:22 February 01

وزیر اعظم مودی کابینہ کی میٹنگ کے لیے پہنچے

وزیر اعظم مودی کابینہ کی میٹنگ کے لیے پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں بجٹ پر بحث ہو گئی۔ کابینی اجلاس میں بجٹ کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

10:18 February 01

کابینہ میٹنگ کے لیے وزراء کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی میٹنگ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا انتظار ہے۔

10:05 February 01

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بہی کھاتہ کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بہی کھاتہ کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بہی کھاتہ کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچ چکی ہیں۔ گیارہ بجے وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گی۔

09:57 February 01

تقریباً ایک گھنٹے کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کریں گی۔ بجٹ اجلاس سے قبل بجٹ پیپرز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔

09:51 February 01

بجٹ 2022: نرملا سیتا رمن نے صدر کووند سے ملاقات کی

بجٹ 2022: نرملا سیتا رمن نے صدر کووند سے ملاقات کی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کرنے سے پہلے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ریاستی وزرائے خزانہ بھاگوت کشن راؤ کراڈ، پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

09:34 February 01

بجٹ سے قبل اسٹاک مارکیٹ تیزی

بجٹ سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں اچھال

بجٹ سے قبل اسٹاک مارکیٹ اچھال کے ساتھ کھلے ہیں۔ سینسیکس 582 پوائنٹس بڑھ کر 58,597.02 پر پہنچ گیا ہے، جبکہ نفٹی 156 پوائنٹس بڑھ کر 17,496 تک پہنچ گیا ہے۔

09:07 February 01

Union Budget 2022 Live Updates: عام بجٹ 2022 لائیو اپڈیٹس

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج صبح 11 بجے مرکزی بجٹ 2022 پیش کریں گی۔ اس سے پہلے پیر کے روز سیتا رمن نے اقتصادی سروے 2021-22 بھی پیش کیا تھا۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن وزارت خزانہ پہنچ گئی ہیں۔ یہاں سے وہ پارلیمنٹ جائیں گی، جہاں انہیں بجٹ 2022 پیش کرنا ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2022, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details