اردو

urdu

ETV Bharat / business

اوبر نے بھارت میں شروع کی آٹو سروس - ھارت میں آٹو کرایے کی سروس کا آغاز

اوبر نے بتایا کہ یہ خدمت اس وقت بنگلورو ، دہلی این سی آر ، ممبئی، حیدرآباد ، چنئی اور پونے میں دستیاب ہے۔

uber launches auto rental service in india pay rs 169 for one hour
uber launches auto rental service in india pay rs 169 for one hour

By

Published : Aug 26, 2020, 7:09 PM IST

بنگلورو: اوبر نے بدھ کے روز سے بھارت میں آٹو کرایے کی سروس کا آغاز کیا، جو مطالبہ کے مطابق ساتوں دن اور 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سروس کے ذریعے مسافر آٹو اور اس کے ڈرائیور کو کئی گھنٹوں تک بک کرسکتے ہیں اور انہیں سفر کے دوران کئی مقامات پر ٹھہرنے کی اجازت ہوگی۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ خدمت اس وقت بنگلورو، دہلی این سی آر، ممبئی، حیدرآباد، چنئی اور پونے میں دستیاب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹہ یا دس کلومیٹر پیکیج کی شروعات 169 روپے سے ہوتی ہے، اور زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے تک اس کی بکنگ کی جاسکتی ہے۔

اوبر انڈیا اور جنوبی ایشیاء کے مارکیٹ پلیس اور کیٹیگریز کے سربراہ نتیش بھوشن نے کہا کہ یہ بھارت میں پہلی جدید کوشش ہے اور اس کی ایک بہتر مثال ہے کہ کیسے ڈرائیوروں اور مسافروں دونوں کے لیے ٹکنالوجی کا بہتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details