اردو

urdu

ETV Bharat / business

اوبیر: 'ورک فرام ہوم' کی پالیسی میں توسیع - بحالی کے مختلف مراحل میں ہیں

اگست 2020 میں اوبیر نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ انہیں جون 2021 تک ہی گھر سے کام 'ورک فرام ہوم' کرنے کی اجازت ہوگی۔

Uber extends work from home policy
Uber extends work from home policy

By

Published : Feb 19, 2021, 5:27 PM IST

کار، آٹو اور موٹر سائیکل سواریوں کے لیے تیار کردہ ایپ اوبیر نے اپنے ملازمین کے لیے 'ورک فرام ہوم' یعنی گھر سے کام کی پالیسی کو 13 ستمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ کیلیفورنیا میں کووڈ 19 کے کیسز میں بدستور کمی واقع ہورہی ہے۔ ٹیک کانچ کی ایک رپورٹ کے مطابق اوبیر اپنے ملازمین کو اس بات کے لیے ترغیب دے رہا ہے کہ جب بھی ممکن ہو وہ ٹیکے ضرور لگوا لیں۔

اوبیر کے چیف پیپل آفیسر نکّی کرشنا مورتی نے ایک ای میل میں لکھا کہ 'ہم سرکاری اعداد و شمار اور ماہرین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے 'ورک فرام ہوم' کی آخری تاریخ میں توسیع کر رہے ہیں۔ اس وقت مختلف ممالک بحالی کے مختلف مراحل میں ہیں اور تعلیمی سال کے آغاز کے لیے وقت کی مدت بھی مختلف اندازے میں طے کی جارہی ہے'۔

اگست 2020 کے مہینے میں اوبیر نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ انہیں جون 2021 تک ہی گھر سے کام 'ورک فرام ہوم' کرنے کی اجازت ہوگی۔

کرشنا مورتی نے مزید کہا کہ 'ہم کئی باتوں پر غور کر رہے ہیں جیسے کہ جسمانی طور پر ہر ایک کی موجودگی سے کسی کو فائدہ ہوگا یا لوگوں کی پیداواری صلاحیت، باہمی تعاون اور کام کے ساتھ مشغولیت جیسی چیزوں میں کوئی کمی واقع ہو گی۔'

نہ صرف اوبیر بلکہ گوگل نے بھی ورک فرام ہوم کے لیے کام کی مدت میں ستمبر 2021 تک توسیع کر دی ہے اور دفتر کے دوبارہ کھلنے کے بعد بھی ہفتے میں صرف تین دن دفتر آنا پڑے گا اور باقی دنوں 'ورک فرام ہوم' کی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details