فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 80 رفائل جنگی طیاروں Rafale Fighter Jets کا معاہدہ ہوا ہے جو سنہ 2027 سے امارات کو فراہم کیے جائیں گے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فرانس اور متحدہ عرب امارات France UAE نے ایک سمجھوتے پر دستخط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امارات کو رفائل طرز کے 80 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔'
یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ ہوں گے۔
امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتا طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سنہ 2004 میں اس طیارے کے سروس میں آنے کے بعد یہ مذکورہ فرانسیسی طیاروں کا سب سے بڑا غیر ملکی آرڈر ہے۔ امارات نے 12 کریکل ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سمجھوتے پر بھی دستخط UAE signs mega weapons deal with France کیے ہیں۔ امارات کو رفائل طیارے حوالے کرنے کا سلسلہ تقریباً 2 ارب یورو مالیت کے منصوبے کے تحت 2027 سے شروع ہوگا۔