ترکش ایئر لائنز کے سابق چیئرمین ایلکر آیچی نے ٹاٹا گروپ کی طرف سے ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) کاعہدہ سنبھالنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ Turkey's Ilker Ayci declines Air India CEO
ٹاٹا گروپ کے ترجمان نے یو این آئی سے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔
ٹاٹا سنز نے 14 فروری کو مسٹر آئچی کی بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایئر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یکم اپریل کو یا اس سے پہلے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
مسٹر آیچی نے ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے سی ای او ایم ڈی کا عہدہ سنبھالنے سے گریزاں ہیں۔